Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈ ملتان کی جانب سے سیلاب زدگان کےلئے امدادی کیمپ

چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم
،سیکرٹری بورڈ، خُرم قریشی اور صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ، ملک نثار احمد نے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان چیف ایگزیکٹو آفیسر(ایجوکیشن) شمشیر احمدخان کے حوالے کیا۔
بتایاگیا ہے کہ تعلیمی بورڈ ملتان میں ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی کیمپ لگایا گیا ۔
جس میں چیئرمین بورڈ،سیکرٹری بورڈ اور کنٹرولر امتحانات کے علاوہ کثیر تعداد میں بورڈ ملازمین نے نقد کیش اور امدادی سامان جمع کروایا۔
گزشتہ روز چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم،سیکرٹری بورڈ جناب خُرم قریشی، صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ملک نثار احمد اور جنرل سیکرٹری، شیخ عمران حسین نے جمع شدہ امدادی سامان برائے تقسیم سیلاب زدگان چیف ایگزیکٹو آفیسر(ایجوکیشن) شمشیر احمد خان کے حوالے کیا۔