Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس ملتان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے کیمپ قائم

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس ملتان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے کیمپ قائم کر دیا گیا ۔

تمام سٹوڈنٹس ٹیوٹرز اور یونیورسٹی سے وابستہ مخیر حضرات امدادی سامان ریجنل کیمپس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان میں جمع کرا سکتے ہیں، جو کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل سروسز نیٹ ورک کے ذریعے سیلاب زدگان تک پہنچایا جائے گا۔

اس سلسلے میں آپ سب سے مدد کی اپیل کی جاتی ہے ، اور کیمپ میں ادویات، کپڑے اور خشک راشن جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

یہ بات ملتان کیمپس کے ریجنل ڈائریکٹرقیصر عباس کاظمی نے کہی

انہوں نے مزید کہا کہ سیلابی علاقوں میں پھیلتی وباءکے لئے ادویات کی زیادہ ضرورت ہے، اس لئے مخیر حضرات ادویہ بھی امداد کریں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button