Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام سیلاب زدگان کی مالی امداد کے لیے کیمپ

ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان کے زیرہ اہتمام سیلاب زدگان کی مالی امداد کے لیے کیمپ لگایا گیا ۔

اس موقعہ پر چیئرمین حافظ محمد قاسم تعلیمی بورڈ ملتان نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی مردہ نہیں، زندہ قوم ہے موجودہ سیلاب ایک بڑی مصیبت ضرور ہے لیکن اتنی بڑی نہیں جو تقسیمِ ہند کے موقع پر تھی۔

اس وقت بھی قافلے خون کا دریا عبور کر کے پاک سر زمین پر پہنچے تھے۔وہ بھی خالی ہاتھ تھے ۔

لیکن یہ لوگ بھی انصار پاکستان کے تعاون اور اللہ کی مہربانی سے سیٹل ہو گئے۔

آج کے سیلاب متاثرین بھی انشاء للہ محفوظ رہ جانے والے پاکستانیوں کے انصار مدینہ اور تحریک پاکستان کے جذبے کے تحت جلد معمول کی زندگی گزارنے کے قابل ہو جائیں گے۔

سیکرٹری تعلیمی بورڈ خرم شہزاد قریشی نے گفتگو کرتے ہوے کہاکہ حکومت، فوج اور این جی اوز کسی حد تک سیلاب زدگان کی خدمات کرنے میں مصروف ہے۔ لیکن اکثر مقامات پر مدد اور امداد نہیں پہنچ رہی ۔

ایسی صورت میں محدود کارروائیوں کے ذریعے ہر جگہ اور فرد کے پاس مدد لے کر پہنچ جانا بھی ممکن نہیں ، اور اس مصیبت نے دوکروڑ انسانوں کے گھروں سے بے گھر کرتے ہوئے لاوارثوں جیسی زندگی گزارے پر مجبور کردیا ہو۔

ان بے بس اور بے کس انسانوں کی بحالی تو بعد کی بات ہے فی الحال تو ان کے لئے روح اور زندگی کا رشتہ برقرار رکھنے کے لئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

کنٹرولر امتحانات حامد سعید بھٹی نے گفتگو کرتے ہوے کہاکہ آپ لوگ کوسیلاب زدگان کی ہر طرح کی امدادکرنی چاہے آپ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے نقد رقم ہو یا خشک سامان ہو یا کھانے کا ہو یا اوڑہنے کا ہو یا پہننے کا ہو دینا چاہئے اور وہ سب کھچ آپ امدادی کیمپ میں جمع کروناچاہئے ۔

اس موقعہ پر ا یمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان کے صدر ملک نثار احمد نے کہاکہ دعا ہے کہ اللہ تعالی ان سیلاب زدگان کی پریشانیاں دور فرمائے

اس موقعہ پر تمام آفسران کے علاوہ ،شیخ عمران حسین، محمد الیاس نو ناری، جواد نعیم بھٹی، احسان الہی گجر، سید باقر حسین ، حافظ محمد یحیی خان، مہر محمد اکبر ، مجاہد بلوچ، او ر بورڈ ملازمین بھی کافی تعداد میں موجودتھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button