ایف ایم ون او ون ملتان کی بارہویں سالگرہ منائی گئی
ریڈیو پاکستان ملتان کے نوجوانوں کے لیے چینل ایف ایم ون او ون کی بارہویں سالگرہ منائی گئی۔
اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، تقریب میں انچارج ایف ایم ون او ون جعفر بلوچ ، سینئر پروڈیوسر سائرہ ذوالفقار ،اور چینل کے ڈی جیز اور آر جیز نے شرکت کی۔
اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان ملتان اظہر علی نے 101 کی بارہویں سالگرہ کے موقع پر چینل کے سٹاف کو مبارکباد دی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ایف ایم ون او ون ملتان میں تفریح دینے والا سب سے بہترین چینل ہے۔ ریٹنگ میں اس چینل کا نمبر ون آنا ادارے کے لیے قابل فخر بات ہے۔
انچارج ون او ون جعفر بلوچ نے سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینل کی نشریات کو سامعین کی توقعات کے مطابق مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایف ایم ون او ون کی نشریات کا دورانیہ چوبیس گھنٹے ہے۔جو کہ یقیناً ایک بڑی کاوش ہے۔
سینئر پروڈیوسر سائرہ ذوالفقار نے اس موقع پر کہا کہ چینل پر نئے ٹیلنٹ کی بھی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔
سالگرہ کے موقع پر ون او ون کے پروگراموں مارننگ ڈرائیو ٹائم،لشکارے، ستی سٹائل،وس وسیب اور انگلش اینڈ میوزک میں خصوصی سالگرہ کے حوالے سے خصوصی سلسلے نشر کیے گئے۔
سالگرہ خصوصی شو کی میزبانی دعا اور محبوب تابش نے کی ، جبکہ اس پروگرام کی پروڈیوسر سائرہ ذوالفقار تھیں۔