Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اوآئی سی اجلاس میں مداخلت نہیں ہونے دیں گے : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اوآئی سی اجلاس میں مداخلت نہیں ہونے دیں گے،لانگ مارچ کرنیوالوں کو پہلے کبھی روکا اور نہ ہی آئندہ روکاجائیگا۔

منگل کو مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ کے اعلان کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ اوآئی سی کانفرنس اسلام آبادمیں ہونی جارہی ہے، اجلاس میں مداخلت نہیں ہونے دیں گے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ اوآئی سی اجلاس کیلئے دعوت نامے بھیجے جا چکے ہیں،اسلام آباد میں اوآئی سی اجلاس پاکستان کیلئے اعزازہے۔

اپوزیشن کے حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں، نمبرز پورے ہیں تو اسلام آباد میں دھرنوں کی کیاضرورت ہے۔
شاہ محمودقریشی نے کہا کہ کچھ چیزیں ایسی ہیں جووزیراعظم قوم سلے شیئر کرناچاہ تیہیں،جلسے کے ذریعے وزیراعظم عمران خان قوم کواعتمادمیں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کامقابلہ آئینی و قانونی طریقے سے کریں گے۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ تمام ارکان اپنی آئینی وقانونی ذمہ داری کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک عدم اعتما د پیش کرنا اپوزیشن کا آئینی حق ہے،عدم اعتماد کا مقابلہ کرنا ہمارا آئینی و جمہوری حق ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کیا،حکومت نے کہیں نہیں روکا،لانگ مارچ کرنیوالوں کو آئندہ بھی نہیں روکا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button