Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جو کمیونیکشن ہوئی وہ غیرمناسب تھی۔ جیسے نظر سے گزری تو وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا:شاہ محمود

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جو کمیونیکشن ہوئی وہ غیرمناسب تھی۔
جیسے نظر سے گزری تو وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا۔

گزشتہ روز ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے نیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں شریک نہ ہوسکا۔ نیشنل سکیورٹی کونسل کے فیصلے مطابق دفتر خارجہ کو جو ذمہ داری سونپی گئی تھی دفتر خارجہ نے اس کو پورا کیا۔ اور سیکرٹری خارجہ کوہدایت جاری کیں کہ پاکستان میں امریکہ کے قائم مقام سفیرکو دفتر خارجہ طلب کیا جائے اور حکومت پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا جائے۔ اور ساتھ ہی واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کو بھی اس معاملے سے آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا اپوزیشن کمیونیکشن کو مانے یا نہ مانے، کمیونیکشن حقیقت پر مبنی ہے۔ حقائق حقائق ہوتے ہیں جو تبدیل نہیں ہوتے۔

کمیونیکشن کی تحریر کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا الزام لگانے والے نہ سمجھ بچے اور نا دان دوست ہیں۔ ان کو نہ تو سفارتی آداب کا پتہ ہے۔ اور نہ ہی سفارتی پروٹوکول کا، یہ سفارتی امور سے نہ نابلد ہیں۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے قوم سے خطاب پر انڈین میڈیاکی خوشی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہندوستانی حکومت اور میڈیا کو ایسا پاکستانی وزیراعظم ہرگز قبول نہیں۔ جو پاکستان اور پاکستان کے مفاد پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہو۔ انہیں ایسا وزیراعظم قبول نہیں جو ذہنی طور پر خود مختیار ہو، جو خوددارہو، اور جو پاکستان کی سالمیت کے حقوق کا تحفظ کرنے کا عزم رکھتا ہوں انہیں ایسا وزیراعظم چاہئے جو کشمیر کے مسئلہ پر بات کرنے سے کترائے۔

انہوں نے کہا کل شام چھ بجے چین سے اسلام آباد آیا اور سیدھا وزیراعظم ہاؤس گیا۔
دورہ چین میں چین، روس، ایران، افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے وزراء خارجہ سے ملاقاتیں ہوئیں۔ وزیراعظم پاکستان سے ملاقات میں دورہ چین کے دوران رسمی اور غیر رسمی دونوں ملاقاتوں کا نچوڑ پیش کیا۔ اور وزیراعظم پاکستان کو دورہ چین اور اس دورہ کے دوران ہونے والی ملاقاتوں پر اعتماد میں لیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button