جامعہ زرعیہ : ’’فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریجنل کوآپریشن‘‘ کے موضوع پر انٹرنیشنل سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ’’فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریجنل کوآپریشن‘‘ کے موضوع پر انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملکی اور غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔
سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کان، پروفیسر ڈاکٹر مدحت ڈیریک اور ڈاکٹر خالد بشیر نے فوڈ سیکیورٹی، زرعی پیداوار میں درپیش چیلنجز، اور خطے میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی خیالات پیش کیے۔
ماہرین نے کہا کہ بڑھتی آبادی، موسمیاتی تبدیلی اور زرعی وسائل کے دباؤ کے باعث فوڈ سیکیورٹی ایک سنگین عالمی مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ جدید تحقیق، علاقائی تعاون اور پائیدار زرعی ٹیکنالوجیز ہی مستقبل میں غذائی تحفظ کو یقینی بنا سکتی ہیں۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبے میں جدید تحقیق اور بین الاقوامی تعاون فوڈ سیکیورٹی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی کی جانب سے تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ اور عالمی اداروں کے ساتھ روابط بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
سیمینار کے ساتھ ایک خصوصی ورکشاپ بھی منعقد ہوئی جس کا موضوع ’’پرسپشن، کمیونیکیشن اور فیصلہ سازی‘‘ تھا۔ ورکشاپ میں مصطفیٰ اسلان نے شرکاء کو مؤثر ادراک، بہتر کمیونیکیشن اور مضبوط فیصلہ سازی کی مہارتوں کے حوالے سے عملی مثالوں کے ذریعے رہنمائی فراہم کی۔
اس تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق، پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، پروفیسر ڈاکٹر ناصر ندیم، پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار اور دیگر شرکاء نے شرکت کی۔




















