Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق ڈوزیئر برطانوی ہم منصب کو پیش کردیا

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات ہوئی، جس میں افغانستان سمیت خطے ‏کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں پاک برطانیہ تجارت اور باہمی تعلقات پر بات چیت ہوئی جب کہ کرکٹ سیریز کامعاملہ بھی زیربحث ‏آیا۔
وزیرخارجہ نےمقبوضہ کشمیرمیں مظالم،خطے کےامن کودرپیش خطرات سےآگاہ کیا، شاہ محمودقریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پالیوں پربرطانوی پارلیمنٹ میں ‏مباحثہ ہوا توقع ہے برطانیہ نہتے کشمیریوں کوحق خودارادیت کیلئےکردار ادا کرے گا۔
وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر سےمتعلق ڈوزیئر برطانوی ہم منصب کو پیش کیا۔ دونوں وزرائےخارجہ میں ‏افغانستان کی ابھرتی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔

وزیرخارجہ نےافغانیوں کوبھجوائی گئی انسانی امداد سے برطانوی وزیر خارجہ کوآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ‏کی اولین ترجیح افغانستان کوانسانی بحران سےبچاناہے، پاکستان نے10ہزار سے زائد غیرملکی شہریوں کو نکالنے ‏میں معاونت کی۔
شاہ محمود قریشی نے زور دیا کہ دنیاماضی کی غلطیوں سےسبق سکھ کرافغانستان کو تنہا نہ چھوڑے دنیا ‏افغانستان میں انسانی و معاشی معاونت کو یقینی بنائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button