Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈا مہم کا سخت نوٹس

فارمیشنز کمانڈر کانفرنس کے شرکا کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہمیشہ ریاستی اداروں کے لیے کھڑی ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت فارمیشنز کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں تمام کور کمانڈرز، اسٹاف آفیسرز اور فارمیشنز کمانڈرز نے شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شرکا کو پیشہ ورانہ امور، نیشنل سیکیورٹی چیلنجزسے آگاہ کیا گیا، روایتی اورغیرروایتی خطرات سے نمٹنے کے اقدامات پربھی غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فارمیشنزکی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا، کور کمانڈرز کا افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شرکا کا پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈا مہم کا سخت نوٹس لیا گیا ہے، بعض عناصر گمراہ کن مہم کے ذریعے ادارے اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کررہے ہیں، قومی سلامتی ہر چیز پر مقدم ہے۔
شرکا کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہمیشہ ریاستی اداروں کے لیے کھڑی ہوئی ہے، پاک فوج ہمیشہ بلا امتیاز ریاستی اداروں کا تحفظ کرتی رہے گی، فورم کے شرکاء کا عسکری قیادت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button