Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر کے 38 ہزار پرائمری سکولوں میں طریقہ تدریس تبدیل کردیا گیا

29 نومبر سے نئے طریقہ کار کے تحت پڑھائی ہو گی۔
ہر بچے کا پروفائل بنے گا جبکہ کسی بھی مضمون میں کمزور بچے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ سرکاری سکولوں میں رٹہ سسٹم کی حوصلہ شکنی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پنجاب بھر کے 38 ہزار پرائمری سکولوں میں طریقہ تدریس تبدیل کردیا گیا ہے۔ 29 نومبر سے پرائمری سکولوں میں نیا طریقہ تدریس اپنایا جائے گا۔ بچوں کو پڑھانے کیلئے "فارمیٹو ایسسمنٹ” کے طریقہ کار کو ترجیح دی جائے گی۔کلاس رومز میں ہر بچے کا الگ سے پروفائل تیار ہوگا۔مختلف مضامین میں کمزور بچوں کو اضافی وقت دیا جائے گا۔
فارمیٹو ایسسمنٹ کیلئے ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ماسٹر ٹریننرز اپنے اپنے اضلاع میں اساتذہ کو تربیت دیں گے۔ آئندہ سال پرائمری اورمڈل کا امتحان فارمیٹو ایسسمنٹ کے تحت ہی لیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button