Breaking NewsNationalتازہ ترین
سی ایس ایس : تحریری امتحان کے نتائج مایوس کن

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس کے سال 2022 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا، امتحان میں کامیابی کی شرح مایوس کن رہی۔
تحریری امتحان کیلئے32 ہزار 59 امیدواروں نے درخواست جمع کرائیز جس میں سے20 ہزار 262 امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا۔
مذکورہ امتحانی نتائج کے حوالے سے امیدواروں کی مایوس کن کارکردگی سامنے آئی کہ جس میں 19ہزار 869 امیدوار فیل ہوئے اور محض 393 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے۔
ایف پی ایس سی کے مطابق مجموعی طور پر سی ایس ایس 2022 کے تحریری امتحان میں کامیابی کی شرح 1.94 فیصد رہی جو لمحہ فکریہ ہے۔
کامیاب امیدواروں کا طبی معائنہ، نفسیاتی جائزہ اور وائیوا کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔