Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

فیڈیریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پاکستان نے نئی حکومت سے امیدیں جوڑ لیں

فیڈیریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پاکستان (فپواسا) کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر جمیل چترالی (یونیورسٹی آف پشاور) نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ( یونیورسٹی آف بلوچستان ) جنرل سیکرٹری ڈاکٹرمحمد ریاض ( بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ) اور مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے ممبران نے جناب میاں شہباز شریف کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا تیئسواں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پرامن انتقال اقتدار اور جمھوریت کا تسلسل پاکستان کی جمھوری قوتوں کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کی جانب سے آئین کے تقدس اور اس کی حفاظت کو مقدم رکھنے کے مرہہون منت ہے جو قابل ستائش عمل ہے۔

فپواسا نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ جمہوری حکومت پاکستان میں اعلی تعلیم کے حوالے سے بھی بہتر حکمت عملی اپنائے گی، اور اساتذہ کرام و ملازمیں کو درپیش مسائل کے ساتھ ساتھ جامعات کو مناسب فنڈنگ اور اس کی ریاستی سرپرستی پر بھی مناسب اور واضح موقف کے ساتھ سامنے آئیگی۔

فپواسا کا موقف رہا ہے کہ گزشتہ کافی عرصے سے جامعات کو ریاستی سرپرستی سے محروم رکھا جارہا ہے اور جامعات میں تعلیم و تحقیق کا عمل تعطل کا شکار ہے ۔

تنظیم نے اپنے جاری بیان میں نئی حکومت کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ، سیاسی جماعتوں، عدلیہ اور انتظامیہ سمیت تمام اداروں کے جمھوری کردار کو سراہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button