Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

فپواسا کے وفد کی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر مختار احمد سے ملاقات

پاکستان بھر کے جامعات کی اساتذہ تنظیموں کی نمائندہ فیڈریشن فپواسا کے وفد نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین پروفیسر مختار احمد سے ملاقات کی، اور انھیں تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔

وفد کی سربراہی پروفیسر جمیل چترالی صدر فپواسا کررہے تھے ، جبکہ دیگر شرکاء میں مرکزی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد چیپٹر کے صدور ، پیوٹا جنرل سکریٹری اور آزاد کشمیر سے بھی شامل تھے ۔

اس موقع پر پاکستان بھر کے جامعات کو درپیش مالی مسائل پر بھی تفصیلی بات ہوئی، اور اساتذہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے اعلی تعلیم کے افسران کے سامنے اپنا موقف رکھا گیا۔

فپواسا صدر جمیل چترالی نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پروفیسر مختار احمد کی سربراہی میں بنیادی تنخواہ پر کام کرنے والے اساتذہ کے ترقی کے حوالے سے قانون سازی جلد کمیشن سے منظور کرالی جائیگی، اور ٹینورڈ اساتذہ کو بعداز ریٹارئمنٹ پنشن کے حوالے سے اقدامات کا مطالبہ بھی سامنے رکھا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض نے کہا کہ یکساں پروموشن پالیسی تمام اساتذہ کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے چئرمین ہائر ایجوکیشن سے کہا کہ وہ جامعات کے گریڈ 1-22 کو %40 ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دلوانے کے لۓ گورنمنٹ کو خط لکھیں۔

فپواسا اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان جامعات کیلیے مناسب اور پاکستان بھر کے لیے یکسان تنخواہوں اور الاؤنسز متعارف کرانے پر بھی اتفاق رائے پایا گیا اور مستقبل میں قریبی رابطہ کاری پر زور دیا گیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button