Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ٹیکسٹ بورڈ میں کتب کی پرنٹنگ میں 29 کروڑ 74 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ مبینہ خوردبرد پر رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق مارکیٹ سے 54 ہزار روپے فی ٹن مہنگا کاغذ خریدا گیا، مارکیٹ سے مہنگا کاغذ خرید کر خزانے کو 29 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے، مارکیٹ میں کاغذ کی فی ٹن قیمت 92 ہزار روپے تھی، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے 1لاکھ 46 ہزار 5 سو روپے فی ٹن میں کاغذ خریدا گیا ہے۔

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے مالی سال 21-22 اور 22-23 میں یہ کاغذ خریدا گیا تھا ۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ مہنگے کاغذ کی خریداری پر آڈٹ حکام کو وضاحت نہ دے سکے جس پر آڈٹ اعتراضات لگا کر رپورٹ جاری کردی گئی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button