Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے پی ڈی ونگ میں بڑا فراڈ پکڑا گیا

زکریا یونیورسٹی کے پی ڈی ونگ میں بڑا فراڈ کروڑ روپے کا ٹھیکہ لینے والا ایڈوانس رقم لیکر فرار، سیکورٹی کی رقم بھی نکلواگیا، مقدمہ درج کرانے کافیصلہ۔

زکریا یونیورسٹی کے پی ڈی ونگ کا بڑا فراڈ پکڑاگیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں شعبہ فزکس کی عمارت بنانے کاٹھیکہ تنویر نامی ٹھیکے دار نے لیا تھا مگر دوسال سے کام بند رکھا ہوا تھا، رواں برس اس کو فنڈز دیئے گئے اور کہا گیا کہ وہ اب کام شروع کرے

کام شروع ہوا مگر ایک ماہ بعد پھر بند کردیا ، اور غائب ہوگیا، اس دوران اس نے ملازمین سے ملی بھگت کرکے سیکورٹی جو 25 لاکھ روپے بنتی تھی نکلوالی اور پراجیکٹ مکمل ہونے کا سرٹیکفیٹ بھی لے لیا ۔

جس کی مخبری وائس چانسلر کو ہوگئی جب کیس کی انکوائری ہوئی معلوم ہوا اس پراجیکٹ کا تمام ریکارڈ رانا سعید کے پاس تھا ، اور سیکورٹی کا چیک بھی اسی کے پاس تھا،جبکہ سرٹیفکیٹ پر یونیورسٹی ایکیسئن عمران شیخ کا نام آرہا ہے ، تاہم وہ اس سے انکاری ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ جعلی ہے ہم نے کوئی مراسلہ جاری نہیں کیا جبکہ رانا سعید کاکہنا ہے کہ فائل چوری ہوگئی ہے , جس پر ایک انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے جو 24 گھنٹے میں رپورٹ تیار کرے گی ,جبکہ ٹھیکے دار کے خلاف پولیس کیس درج کرانے کافیصلہ کیاگیاہے جس کےلئے مقامی تھانے میں آج درخواست دی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button