Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں آن لائن کمائی بارے سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کیریئر ڈویلپمنٹ سنٹر اور سٹوڈنٹس افیئر کے زیر اہتمام ای کامرس ایمازون ،فری لانسنگ یعنی آن لائن کمائی کرنے کے طریقوں کے بارے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

سمینار کے گیسٹ سپیکر سی ای او سپارکو عثمان ارشد تھے ۔

اس موقع انہوں نے طلبہ و طالبات سے خطاب کیا اور ٹریننگ پروگرام کے بارے میں بتایا ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے پاس پڑھائی کے ساتھ ساتھ پیسے کمانے کے بہت سے مواقع موجود ہیں اس سے فائدہ اٹھا کر نوجوان طلبہ و طالبات اپنے والدین پر بوجھ بننے کی بجائے اپنے گھر والوں کی امداد بھی کر سکتے ہیں ۔

سمینار کے دوسرے گیسٹ سپیکر کرافٹو کے سی ای او شاہ زمان نے اپنی آرگنائزیشن کا تعارف کرایا اور آن لائن پیسے کمانے کے مختلف طریقوں کے بارے میں آگاہی دی۔

انہوں نے مزید طلبہ و طالبات کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں آپ سب لوگ وقت ضائع کرنے کی بجائے ہنر سیکھنے پر توجہ دیں

۔اسسٹنٹ پروفیسر جامعہ زرعیہ ملتان ڈاکٹر محمد اشتیاق(فوکل پرسن کیریئر ڈویلپمنٹ اور پلیسمنٹ سنٹر )نے بتایا کہ کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹی کے علاوہ زرعی شعبہ کے بہت سے ایسے طلباء طالبات کو جانتا ہوں جنہوں نے ابتدائی ٹریننگ حاصل کی اور بہت اچھا روزگار کما رہے ہیں ۔

انہوں نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ آپ لوگوں کے پاس وقت ہوتا ہے۔ہاسٹل میں رہنے والے سٹوڈنٹس کے پاس لیپ ٹاپ اور فری انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے اس کے مثبت استعمال سے آن لائن کمائی کرکے اپنی ضروریات پوری کرتے ہوئے اپنے گھر والوں پر بوجھ نہ بنں۔

تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)نے سیمینار کے سپیکرز کو یادگاری شیلڈ دیں۔

اس موقع پر کوآرڈینیٹر شعبہ ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ،ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم ،ڈاکٹر مرزا عابد حسین ،ڈاکٹر عمر چوہدری ،ڈاکٹر فیاض ،وسیم عارف ،محمد وسیم اور طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button