Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی اور ایمرسن یونیورسٹی کی ایڈمن ٹیموں کے مابین کرکٹ میچ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور ایمرسن یونیورسٹی کی ایڈمن ٹیموں کے مابین کرکٹ میچ کا انعقاد ہوا۔
میچ کا ٹاس جیت کر زرعی یونیورسٹی ملتان کی ایڈمن ٹیم نے بلے بازی کا فیصلہ کیا, اور ایمرسن کی کرکٹ ٹیم کو 110 رنز کا ہدف دیا۔
ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی ٹیم 86 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

زرعی یونیورسٹی ملتان اور ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے درمیان میچ کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان تھے۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ کھیلوں کی سر گرمیاں نوجوانوں میں سپورٹس سپرٹ پیدا کرتی ہیں۔
ان میں لیڈر شپ کو ابھارتی ہیں۔جیت کی امنگ ایک جذبہ ہے،اسی طرح ہار برداشت کرنا بھی ایک رویہ ہے۔ کھیل میں کامیابی کا تعلق ٹیم ورک سے ہے،اگر طلباء میں ٹیم ورک کی صلاحیت پیدا ہوجائے تو وہ زندگی میں کامیابیاں سمیٹتے ہیں۔

مزید کہا کہ ہم یونیورسٹیز کے مابین اسپورٹس کے مقابلے کروائیں گے۔کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں گے۔کھیل کے میدانوں اور ماحول کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں گے۔

ڈائریکٹر اسپورٹس ارقم اقبال نے کہا کہ ذہن کو صحت مند رکھنے کے لیے مثبت تفریح کا ہونا بہت ضروری ہے۔جس کے نتیجے میں نوجوان تعلیم کے میدان میں بھی بہتر صلاحیت کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) زرعی یونیورسٹی ملتان نے ایڈمن ٹیم کو مبارکباد دی

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button