Breaking NewsSportsتازہ ترین
ڈائمنڈ جونیئر لیگ میں فرینڈز کلب کی پیش قدمی جاری
ہما میموریل کرکٹ کلب ملتان کے زیر اہتمام جاری ڈائمنڈ جونیئر لیگ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں فرینڈز کرکٹ کلب نے عبد الحفیظ میموریل کرکٹ کلب کو شکست دے کر سیمی فائنل میں کوالیفائی کر لیا۔
فرینڈز کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 263 رنز بنائے، محمد سمیع نے 86 فصیح رفیع نے 51 عبداللہ نے 45 رنز بنائے۔
بعد میں کھیلتے ہوئے عبد الحفیظ کرکٹ کلب 83 رنز پہ آل اؤٹ ہو گئی، فرینڈز کلب کی طرف سے عبد الرحمن نے سات اوور میں 19 رنز دے کے پانچ کھلاڑیوں کوآوٹ کیا، اللہ نواز نے اٹھ اوور میں 51 رنز دیکر تین جبکہ فضیع رفیع نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،عبدالرحمن مین آف دی میچ قرار پائے۔
اصغر بھٹی اور سجاد حسین ایمپائرز اختر حسین سکورر تھے،مہمان خصوصی سابق سینئر کرکٹر اشتیاق احمد تھے، ان کے ہمراہ سہیل خان افتخار افضل رانا عبد الرؤف شہزاد بوبی خالد جمیل بھی تھے۔