Breaking NewsSportsتازہ ترین
ڈائمنڈ جونئیر لیگ : دوسرے سیمی فائنل میں فرینڈز کلب نے پاک الیون کو 110رنز سے ہرا دیا
ہما میموریل کرکٹ کلب ملتان کے زیر اہتمام جاری ڈائمنڈ جونئیر لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرینڈز کلب نے پاک الیون کو 110رنز سے ہرا دیا۔
فرینڈز کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 239رنز بنائے، فضیع رفیع نے 59، عبدالٰلہ 35، محمد بن نثار نے 30۔ رنز بنائے، پاک الیون کی طرف سے حسنین افتخار افضل اذان نے دو دو وکٹ حاصل کیں۔
بعد میں کھیلتے ہوئے پاک الیون 129رنز پر آوٹ ہوگئی، عبید نے 35 بلال اور سجاد 19 19 اور افتخار افضل نے 18رنز بنائے، فرینڈز کلب کی طرف سے علی عمر نے پانچ فضیع رفیع نے تین وکٹ حاصل کیں، مین آف دی میچ فضیع رفیع قرار پائے۔
مہمان خصوصی اظہر نواز ڈائریکٹر سپورٹس پیسیفک کالج ملتان تھے، جن کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف اور گروپ فوٹو ہوا، ایمپائرز اختر حسین علی رضا تھے۔
سکورر محمد علی آج فائنل میچ ہما میموریل اور فرینڈز کلب کے مابین کھیلا جائے گا۔