Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان: "آئیڈیاز سے لے کر اثر تک: کراؤڈ فنڈنگ کی طاقت سیکھیں”، کے موضوع پر سیمینار

ویمن یونیورسٹی ملتان کے سینٹر فار پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے زیرِ اہتمام عالمی ویبنار منعقد کیاگیا جس کا عنوان ’’آئیڈیاز سے لے کر اثر تک: کراؤڈ فنڈنگ کی طاقت سیکھیں‘‘ تھا۔

ترجمان کے مطابق بین الاقوامی آن لائن ویبینار میں طالبات، اساتذہ اور پروفیشنل افراد نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

ویبینار کی مہمان مقرر نیورسٹی آف آگدر، ناروے کے سینٹر فار کروڈ فنڈنگ ریسرچ ڈاکٹر نادیہ ارشد تھیں انہوں نے اپنے تفصیلی خطاب میں کروڈ فنڈنگ کے ابھرتے ہوئے رجحانات، عالمی مارکیٹ میں اس کی اہمیت اور ڈیجیٹل معیشت میں اس کے بڑھتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی، انہوں نےوضاحت کی کہ کس طرح اسٹارٹ اپس، تعلیمی منصوبے، سماجی اقدامات اور تخلیقی خیالات کو عالمی سطح پر کروڈ فنڈنگ پلیٹ فارمز کے ذریعے سستے اور مؤثر طریقے سے فنڈز مہیا کیے جا سکتے ہیں۔

کامیاب پراجیکٹ کے بنیادی اصولجیسے مؤثر کمیونیکیشن، سامعین کی شناخت، شفاف منصوبہ بندی، اور مستقل اپڈیٹس—کو مثالوں کے ساتھ بیان کیا۔

ویبینار کی میزبان ڈاکٹر عائشہ اشرف، ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹر فار پروفیشنل ڈیولپمنٹ، نے کہا کہ مقررین نے بتایا کہ کس طرح وہ اپنے خیالات کو قابلِ عمل منصوبوں میں بدل کر عالمی سطح پر لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں۔

ویبینار نے نہ صرف کروڈ فنڈنگ کے تصور کو واضح کیا بلکہ اس کے عملی مراحل اور فوائد کو بھی سمجھنے میں مدد فراہم کی یونیورسٹی آئندہ بھی اس نوعیت کی معلوماتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی آخر میں ویبنار کے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button