Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایف ایس سی اور آئی سی ایس کے طلبہ کے پرائیویٹ داخلے بھجوانے پر پابندی چیلنج

ایف ایس سی اور آئی سی ایس کے طلبہ کے پرائیویٹ داخلے بھجوانے پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،عدالت نے انٹر بورڈ کمیٹی کو تین روز میں فیصلے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

تفصیل کےمطابق جسٹس مزمل اختر شبیر نے میاں عبدالمتین ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ میٹرک اور ایف اے کے طلبہ پر پرایئویٹ داخلہ بھجوانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

ایف ایس سی اور آئی سی ایس کے طلبہ پر پرائیویٹ داخلے بھجوانے پر پابندی ہے،حو امتیازی سلوک ہے،ایف ایس سی اور آئی سی ایس کے طلبہ کے لئےکالجز کے ذریعے داخلے بھجوانا لازمی قرار دیا گیا ہے، کالجز میں داخلے لینا پرائیوٹ امیدواروں کی مجبوری بن چکا ہے۔جس کے لئے بھاری فیس برداشت کرناپڑی ہے۔

عدالت ایف ایس سی اور آئی سی ایس کے طلبہ کے پرائیویٹ داخلے بھجوانے پر پابندی کا اقدام کالعدم قرار دے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button