Breaking NewsNationalتازہ ترین

سوشل میڈیا پر حکومت پنجاب کی بھرپور آگاہی مہم چلائی جارہی ہے: سجاد جہانیہ

ڈائریکٹر تعلقات عامہ ملتان سجاد جہانیہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ماہ صیام میں اربوں روپے کی سبسڈی دی گئی ، جس سے عوام کو براہ راست ریلیف ملا ۔
حکومت کے ان اقدامات سے عوام کو آگاہ رکھنے اور امیج بلڈنگ کیلئے موثر میڈیا منیجمنٹ ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلقات عامہ کے افسران اور فیلڈ سٹاف روایتی میڈیا پالیسی کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت اور عوام کے مابین معلومات کی بروقت ترسیل کیلئے بھی حکمت عملی اپنائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ تعلقات عامہ ملتان کے افسران اور انٹرنیز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹرز اصغر خان اور وسیم یوسف بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

ڈائریکٹر تعلقات عامہ سجاد جہانیہ نے کہا کہ ڈی جی پی آر کی ہدایت پر سوشل میڈیا پر حکومت پنجاب کی بھرپور آگاہی مہم چلائی جارہی ہے، اور امیج بلڈنگ کے ذریعے عوام کو حکومتی اقدامات سے بھی روشناس کرایا جارہا ہے۔

سجاد جہانیہ نے فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ رمضان بازاروں کی میڈیا کوریج کے حوالے سے مزید اقدامات بروئے کار لائیں جائیں، اور صحافی برادری تک ماہ صیام کے پیکج کی تمام معلومات پہنچائی جائیں تاکہ میڈیا میں بیلنس رپورٹنگ کو فروغ دیا جاسکے۔

اس موقع پر میڈیا مینجمنٹ کے حوالے مخلتف تجاویز بھی زیر غور لائی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں