ریشم دلان ملتان کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں سیلاب زدگان کے لئے عطیات جمع کرنے کا فیصلہ

تین ستمبر کو ہونے والی پانچویں ریشم دلان ملتان کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں سیلاب زدگان کے لئے عطیات جمع کئے جائیں گے۔
اس موقعہ پر شرکاءملک کے نامور آرٹسٹ سید ضمیر ہاشمی کی تصاویر اور تاریخ پر لکھی گئی انجینئر عامر خٹک کی مرتبہ کتاب مقالات ملتان نمبر 5 خرید کر اس مہم کا حصہ بن سکیں گے۔
اس سلسلہ میں کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے جنوبی پنجاب کے اہل قلم بھی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
اس لئے پانچویں ریشم دلان ملتان کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں پہلے عطیات جمع کیے جائیں گے۔
پھر سید ضمیر ہاشمی کے فن پاروں کی اور تیسری نشست پر ملتان کی تہذیب، ثقافت سیاحت اور ادب پر مکالمہ ہو گا۔
یاد رہے کانفرنس کی صدارت ڈاکٹر یوسف خشک جبکہ مہمانان خصوصی ڈاکٹر اسلم انصاری، ڈاکٹر اسد اریب، پروفیسر اصغر ندیم سید، زاہد سلیم گوندل اور عامر کریم خان ہوں گے۔