Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

حکومت نے فیک انرولمنٹ کی بنیاد پر سکولوں کی فنڈنگ روکنے کا فیصلہ کرلیا

13 ہزار پیف پارٹنر سکولوں میں پہلی بار مستقل بنیادوں پر مانیٹرنگ کی جائے گی، جس کے تحت سکولوں کو حاضری رجسٹر کی بنیاد پر فنڈز جاری ہوں گے، انرولمنٹ کا ریکارڈ اب ڈیجیٹل طریقے سے آن لائن ایپ پر رکھا جائے گا۔

طلباء کے داخلہ فارم کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور بچوں کی حاضری کم ہونے پر اخراج کے رجسٹر کا بھی جائزہ لیا جائے گا، سکولوں کی عمارت اور فرنیچر کی حالت کا بھی معائنہ کیا جائے گا، جبکہ بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

فیک ریکارڈ پیش کرنے کی صورت میں متعلقہ سکول سربراہان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button