Breaking NewsEducationتازہ ترین
دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم 12 ہزار ایس ٹی آئی کی بالآخر سنی گئی

محکمہ خزانہ نے 1 ارب 10 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔
مذکورہ فنڈز سے ایس ٹی آئیز کو اپریل اور مئی کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی، ایس ٹی آئیز کو 2 ماہ کیلئے پنجاب کے مختلف سکولوں کیلئے کنٹریکٹ پر رکھا گیا تھا۔
ایس ٹی آئی کے کنٹرکٹ میں توسیع کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی کنٹریکٹ میں توسیع گرمی کی چھٹیوں کے بعد اگست میں کی جائے گی۔