Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

قران کریم کی تدریس کی ٹریننگ : 2 کروڑ 53 لاکھ سے زائد کے فنڈز کا اجراء

سکولوں میں قران کریم کی تدریس کی ٹریننگ کےلئے 2کروڑ53لاکھ سے زائد کے فنڈز کا اجراء ، گائیڈ لائن بھی جاری کردی گئی ۔

سکولوں میں قران کریم کی تدریس کےلئے اساتذہ کی ٹریننگ شروع ہوگئی، صوبے بھر ٹریننگ کے شرکا کےلئے اعزازیہ کا مراسلہ بھی جاری کردیاگیا ہے ۔

قائد اکیڈمی کے طرف سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق پورے صوبے کے 36 اضلاع میں ٹریننگ دی جائے گی ، جس کے شرکاء اور ٹرینرز کےلئے 2کروڑ 53لاکھ 25ہزار کے فنڈز جاری کئے گئے۔

ملتان کے اساتذہ کےلئے 4لاکھ 88ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں ۔

اس حوالے سے جاری فنانشل گائیڈ لائن کے مطابق شرکا کی ہائی ٹی کےلئے 100روپے فی کس رکھا گیا ہے ، ماسٹر ٹرینر کےلئے 4000 روپے مشاہراہ رکھا گیا ہے ، سٹیشنر ی فی کس 100روپے ، جبکہ متفرقات کےلئے 1500روپے فی کلاس، دئے جائیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button