Breaking NewsEducationتازہ ترین
آوٹ سورس ہونے والے سکولوں سے فرنیچر اور سولر پینل چوری ہوگئے

آوٹ سورس ہونے والے سکولوں سے فرنیچر اور سولر پینل چوری ہوگئے، جس سے محکمہ تعلیم کو لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنیچر اور سولر پینل چوری کروانے میں سکول سٹاف ملوث ہے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے معاملہ کی انکوائری شروع کردی ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے آوٹ سورس سکولوں سے انفراسٹرکچر کا ریکارڈ مانگ لیا ہے ۔چوری میں ملوث سٹاف کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی ۔متعلقہ سٹاف کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔
یادرہے کہ ایک سال کےدوران دس ہزار سے زائد سرکاری سکول آوٹ سورس کیے جاچکے ہیں۔