Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں فرنیچر کم پڑگیا

پنجاب بھر کے سکولوں میں 5 لاکھ اسی ہزار آؤٹ آف سکول بچے داخل کرنے کا ہدف، ہزاروں سکولوں میں بچوں کو بٹھانے کیلئے فرنیچر کم پڑ گیا،سکول سربراہان نے زائد تعداد والے سکولوں میں ایک سو نئے بینچ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیل کے مطابق سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے بچوں کو بٹھانے کیلئے فرنیچر کم پڑگیا، رواں سال سکولوں کو دس فیصد زائد داخلوں کا ہدف دینے کے باعث فرنیچر کی قلت کا سامنا ہے،سکول سربراہان نے ایک ہزار سے زائد تعداد والے سکولوں میں مزید فرنیچر فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ سکولوں میں موجود 20 فیصد فرنیچر پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اضافی انرولمنٹ کرنی ہے تو نیا فرنیچر بھی فراہم کیا جائے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق داخلوں کا ہدف پورا کرنیوالے سکولوں کو اضافی فرنیچر فراہم کیا جائیگا، اضافی فرنیچر کی فراہمی کیلئے ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button