Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

دہشت گردی اور اغواء برائے تاوان میں ملوث گینگز کو پوری طاقت کے ساتھ کچل دیا جائے گا: ایڈیشنل چیف سیکرٹری

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر اور ایڈیشنل آئی جی پولیس ساوتھ پنجاب احسان صادق کی زیر صدارت امن و امان کا جائزہ لینے کے لئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ، جس میں اے آئی جی عمران شوکت اور سی ٹی ڈی کے افسران نے شرکت کی۔

کمشنر ڈی جی خان لیاقت چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان حمزہ سالک نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کو بریفنگ دی۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

دہشت گردی اور اغواء برائے تاوان میں ملوث گینگز کو پوری طاقت کے ساتھ کچل دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان کے ٹرائبل ایریا میں قانون کی بالادستی کے لئے بارڈر ملٹری پولیس اور پنجاب پولیس مل کر کام کریں تاکہ جرائم کو جڑ سے اکھاڑا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ بارڈر ملٹری پولیس کو جدید اسلحے سے لیس کیا جارہا ہے اور ٹرائبل ایریا میں چیک پوسٹوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، جس سے لاء اینڈ آرڈر کے کنٹرول میں مدد ملے گی۔

کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا کہ حکومت ٹرائبل ایریا کی ترقی کے لئے بھرپور فنڈز فراہم کررہی ہے ، اور اس علاقے میں روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا گیا ہے جس سے پولیس پٹرولنگ میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرائبل ایریا میں غربت کے خاتمہ کے لئے بلاسود چھوٹے قرضے فراہم کرنے کے لئے حکومت کو سفارش کی جائے گی۔

انہوں نے ہدایت کی ڈی جی خان سے گندم اور کھاد سمگلنگ روکنے کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں۔

ایڈیشنل آئی جی پولیس جنوبی پنجاب احسان صادق نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنیوالوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے پولیس افسران کو امن و امان کے قیام کے لئے سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور انہیں واضح پیغام دیا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں موجود تمام گینگز کا خاتمہ کردیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ ڈکیتی، اغواء اور بھتہ خوری کے واقعات پر متعقہ علاقے کے پولیس افسر سے باز پرس ہوگی۔

احسان صادق نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لئے آپریشن البدر شروع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عید کے ایام میں امن و امان کے قیام کے لئے جنوبی پنجاب کی پولیس چوکس رہے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button