Breaking NewsSportsتازہ ترین
گیری کرسٹن مستعفی، ہیڈ کوچ جیسن گلسپی دورہ آسٹریلیا میں کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے گیری کرسٹن کے مستعفی ہونے کی تصدیق کی ہے، اور کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ہیڈ کوچ جیسن گلسپی قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے فرائض سر انجام دیں گے۔
بورڈ حکام کے مطابق گیری کرسٹن نے استعفیٰ دیا تھا جسے منظور کر لیا گیا ہے ۔
دریں اثنا قومی کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا کے لئے آج علی الصبح روانہ ہوگئی ہے، 4 نومبر سے اپنے میچز کا آغاز کرے گی۔