Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سی جے سی ایس سی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرزمیں کمانڈ کی تبدیلی کی پروقارتقریب کا انعقاد، جنرل ساحرشمشاد مرزانے سی جےسی ایس سی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحرشمشاد مرزا نے نئے سی جےسی ایس سی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرزمیں کمانڈ کی تبدیلی کی پروثقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں عسکری قیادت، حاضر،ریٹائرڈ افسران،سابق سی جےسی ایس سی نے شرکت کی، اس موقع پر جنرل ساحرشمشادمرزا کو گارڈ آف آنرپیش کیاگیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا 18 ویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہیں، انہوں نے پی ایم اے سے 1987میں تربیت مکمل کی ،76ویں پی ایم اے لانگ کورس کی تکمیل کے بعد پاک فوج میں شامل ہوئے۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے فوجی کیرئیر کا آغاز 8 بٹالین سندھ رجمنٹ سے کیا، اپریل 2019 میں انہیں لیفٹیننٹ جنرل کے رینک پر ترقی دی گئی، ترقی کے بعد جنرل ساحر شمشاد مرزا مختصر مدت کیلئے ایڈجوٹنٹ جنرل جی ایچ کیو تعینات ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا جون 2019میں چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے، بعد ازاں انہیں ستمبر 2021میں کور کمانڈر راولپنڈی کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نےٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپوں کیخلاف آپریشنز سپروائز کئے، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے انٹر افغان ڈائیلاگ میں بھی متحرک کردار ادا کیا، اس کے علاوہ آپ گلگت بلتستان اصلاحات کمیٹی کابھی حصہ رہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جی او سی 40 انفینٹری ڈویژن اوکاڑہ میں بھی خدمات انجام دیں، آپ یو این امن مشنز میں بھی خدمات انجام دے چکے، جہاں انہیں سیریا لیون میں خدمات پر یو این میڈل سے نوازا گیا ۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ہلال امتیاز ملٹری ، تمغہ دفاع اور تمغہ جمہوریت سے نوازا گیا، اس کے علاوہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ انسٹرکٹر میڈل سے بھی نوازا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button