Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پہلا جشن آزادی کپ : غالب اور شایین کلبز نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

پاک الیون کرکٹ کلب ملتان کے زیر اہتمام پہلا جشن آزادی کپ کرکٹ کے دوسرے کواٹر فائنل میں غالب جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 204رنز بنائے۔

جنید اقبال نے شاندار 101رنز بنائے جبکہ عثمان شفیق نے 25سکور کیا۔

۔پاک عرب کی طرف سے ذکااللٰلہ نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔بعد میں کھیلتے ہوئے پاک عرب 113رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔

وحید ستار۔24.محمد شعیب۔22رنز بنائے۔غالب جمخانہ کی طرف سے محمد اویس نے چار جبکہ محراب نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

محمد آصف اور وسیم شاہ ایمپائر منظور لطیفی سکورر تھے

تیسرے کواٹر فائنل میں بلوچ سٹار نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 142رنز بنائے۔

محمد شہزاد.اور اشرف نے ۔38.38رنز بنائے۔شاہین کلب کی طرف سے عادل۔علی عمر۔شعیب اور یاسر بٹ نے دو۔دو۔وکٹیں حاصل کیں۔بعد میں کھیلتے ہوئے شاہین کلب نے مطلوبہ ہدف چار کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

رضوان۔50.عادل نے 20رنز بنائے۔بلوچ سٹار کی طرف سے محمد اظہر نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

طارق محمود۔بلال حنیف ایمپائر منظور سکورر تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button