Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان سپر لیگ T20 کرکٹ ٹورنامنٹ: صہیب اور عامر یامین ناکام ، پہلا سیمی فائنل غالب جمخانہ کے نام

القارد میموریل کرکٹ کلب کے زیر اہتمام القادر ملتان سپر لیگ T20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ میں غالب جمخانہ کلب نے کریسنٹ کلب کو 39 رنز سے شکست دے دی۔

غالب کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 155 رنز بنائے۔
سدیس 30 حسن اقبال 25 جنید اعوان 37 ناٹ آؤٹ سلطان خان نے 24 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔

کریسنٹ کلب کی طرف سے باؤلنگ میں صہیب مقصود ۔عامر یامین۔ابوبکر نے بالترتیب 1,1وکٹ حاصل کی۔

بعد میں کھیلتے ہوئے کریسنٹ کلب کی پوری ٹیم 116 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

صہیب مقصود 23 محمد احمد 20 ثاقب 20 اور فیضان نے 15 رنز بنائے۔غالب جمخانہ کلب کی طرف سے باؤلنگ میں جنید اعوان 5 احمد حسن اور فرحان علی نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔

مین آف دی میچ جنید اعوان قرار پائے۔

میچ کے مہمان خصوصی سابقہ فنانس سیکرٹری ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ملتان ناصر خان تھے۔

امپائرنگ کے فرائض عبدالرؤف قریشی اور محمد آصف نے سر انجام دئیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button