Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی : لڑائی جھگڑوں میں ملوث جانی بابا کا داخلہ منسوخ کردیا گیا
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں لڑائی جھگڑوں اور فائرنگ کے واقعات میں ملوث غلام حسین عرف جانی بابا نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ لے لیا تھا،۔
جس پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر نے مراسلہ جاری کیا تھا، جس پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی داخلہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں شرکاء نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ جانی بابا تعلیمی سیشن 2019-23 میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے ، اور ان کو یونیورسٹی سے نکال دیاگیا تھا، جس کے ثبوت بھی مہیا کئے گئے۔
لہذا اس کا بی ایڈ ڈیڑھ سالہ پروگرام میں داخلہ منسوخ کیا جاتا ہے، وہ اپنی اصلی تعلیمی اسناد واپس لے سکتے ہیں، اور اگر انہوں نے فیس ادا کردی ہے تو یونیورسٹی پالیسی کے مطابق فیس وصول کی جاسکتی ہے، یونیورسٹی قوانین کے تحت غلام حسین جانی بابا داخلہ کمیٹی کے سامنے اپیل کرسکتے ہیں ۔