Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آمدنی بڑھانے کےلئے زکریا یونیورسٹی کے گیلانی لا کالج میں چار ڈپلومے شروع کرنے کا فیصلہ

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے گیلانی لاء کالج نے انکم میں اضافے کےلئے چار نئے پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا یے۔

اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی گیلانی لاء کالج قانون کے متنوع شعبے میں ویک اینڈ پروگرام کے طور پر درج ذیل 04 ڈپلومے پیش کر رہا ہے جو کہ امیدواروں کے لیے قانون کے دائرہ کار میں اپنی نظریاتی اور عملی نمائش کو بڑھانے کے لیے عملی اہمیت رکھتا ہے۔

ان میں ٹیکسیشن قوانین میں ڈپلومہ، کاروبار اور کارپوریٹ قانون میں ڈپلومہ، انسانی حقوق کے قانون میں ڈپلومہ اور عائلی قوانین میں ڈپلومہ شامل ہے۔

ان میں داخلے کےلئے امیدواروں نے اپنی انڈر گریجویٹ ڈگری کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے مکمل کی ہو۔

سمسٹر سسٹم کے تحت کم از کم مطلوبہ سی جی پی اے یا سالانہ سسٹم کے تحت 50% نمبر ہونا ضروری ہے، کورس کا دورانیہ ایک سال ہے درخواست دینے کی آخری تاریخ 20 اپریل مقرر کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button