Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی گیلانی لاء کالج میں سال 22-2017 کی پاسنگ آوٹ تقریب

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہاہے کہ وہی قومیں ترقی پاتی ہیں جو عدل و انصاف پر سمجھوتہ نہیں کرتیں۔

یونیورسٹی گیلانی لاء کالج میں سال 2017-22کے ایور فریش گریجوایٹ پاسنگ سرمنی سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے مزید کہاکہ قانون کا شعبہ برداشت ، تحمل ، بردباری اور سچ و لگن کا نام ہے۔

انہو ںنے کہاکہ آج اس ادارہ سے پاس ہونے والے طلباء کامستقبل روشن ہے، اور ان کی مزید کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

سابق پرنسپل جسٹس (ر) محمدخالد علوی نے کہاکہ لاء گریجوایٹ پروفیشنل لائف میں انکار کرنا سیکھیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر کیس سننا ہے تو ضرور اس بات کی تیاری کریں، بصورت دیگر انکار کردیں۔

انہو ںنے کہاکہ لاء گریجوایٹ کے اچھے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتاہوں۔

پرنسپل گیلانی لاء کالج ڈاکٹر سمزہ فاطمہ نے کہاکہ لاء کے طلباء قانون کے سفیر ہیں، اور میرے کالج کا اثاثہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آج خوشی کا دن ہے کہ بیسویں طلباء طالبا ت کالج سے لاء کی ڈگری حاصل کرکے جارہے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے دعا گو ہوں۔

تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے سال 2017-22 سیشن کے طلباء طالبات کے مابین سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے، اور فیکلٹی ممبران کو اعزازی شیلڈز دیں۔

اس موقعہ پر ڈاکٹر محمد آصف صفدر و دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ سال 2017-22 کے دوران 65 سے زائد طلبہ نے اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں