Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان: سمر گیمز 2025؛ گرلز اینڈ بوائز کے بیڈمنٹن ٹرائلز مکمل

وزیر اعلیٰ سمر گیمز کبڈی جلال پور اور بیڈمنٹن ملتان گرلز اینڈ بوائز کے ٹرائلز مکمل ہوگئے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سمر گیمز 2025 کے سلسلہ میں تحصیل جلال پور پیر والہ کبڈی ٹیم اور ملتان بیڈ منٹن گرلز اینڈ بوائز کی سلیکشن کے لیے ٹرائلز ہوئے، جس میں کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جلالپور پیر والہ میں منعقدہ کبڈی ٹرائلز کے مہمان خصوصی نمائندہ ملک لعل محمد جوئیہ ایم پی اے پی پی 224 ملک غلام محمد تھے، ان کے ہمراہ عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان بشیر احمد رکن سلیکشن کمیٹی تھے۔

معزز مہمان کا کھلاڑیوں کے ہمراہ تعارف اور گروپ فوٹو ہوا، انہوں نے کہا کہ روایتی کھیلوں کے فروغ کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی سمر گیمز کرانے کا مقصد نئی نسل کو اپنی روایات سے روشناس کرانا ہے۔

اسی طرح ملتان بیڈمنٹن گرلز اینڈ بوائز ٹیم کی سلیکشن کے لیے ٹرائلز مسلم سکول ہال میں منعقد ہوئے، جس کے مہمان خصوصی خواجہ حسن داؤد صدر ملتان ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن رانا محمد اسلم انجم پرنسپل گورنمنٹ مسلم ہائی سکول ملتان اور ملک اقبال جوائنٹ سیکریٹری ملتان بیڈمنٹن ایسوسی ایشن تھے۔

اس موقع پر عدنان نعیم ڈی ایس او ملتان نور خان قیصرانی ٹی ایس او ملتان سٹی اور فاروق لطیف ٹی ایس او ملتان صدر بھی موجود تھے۔

سلیکشن کمیٹی نے بوائز اینڈ گرلز کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے جس میں کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ٹیموں کا حتمی اعلان تیس مئی کو ٹرائلز کے اختتام پر کیا جائے گ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button