Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سکول ہاکی لیگ : گرلز و بوائز ٹیموں کے کانٹے کے مقابلے

سکول ہاکی لیگ کے انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے جاری، تیسرے روز گرلز و بوائز ٹیموں کے کانٹے کے مقابلے ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیراہتمام منعقدہ سکول ہاکی لیگ کے تیسرے روز ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں ہونے والے پول اے (گرلز) کے میچ میں بہاول پور نواب کی ٹیم نے رحیم یار خان یاران کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی، فاتح ٹیم کی طرف سے روبیشا، نایاب اور نوشین نے ایک ایک جب کہ کنزہ نے دو گول کیے۔

حیدر اسٹیڈیم بہاول نگر میں منعقدہ پول اے (گرلز) کے میچ میں بہاول نگر برق رفتار نے دو کے مقابلے میں چار گول سے بہاول پور براق کو شکست دے دی، اس میچ میں فاتح ٹیم کی طرف سے ثمرین نے دو جب کہ سبرا اور عمارہ نے ایک ایک گول کیا۔

پول اے (گرلز) کا تیسرا میچ وہاڑی کھلاڑی اور لودھراں جواں کی ٹیموں کے درمیان ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں ہوا ، جو دو صفر سے وہاڑی کھلاڑی نے جیت لیا، فاتح ٹیم کی طرف سے ایرج اور حجرہ نے ایک ایک گول کیا۔

پول بی (گرلز) کے مقابلہ جات ملتان مشاق نے مظفر گڑھ نڈر کو تین ایک سے شکست دے دی۔

ملتان ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں فاتح ٹیم کی کھلاڑیوں علیزہ، رمینہ اور درشہوار نے ایک ایک گول کیا۔

پول بی (گرلز) کے دوسرے میچ میں لیہ لجپال نے راجن پور رستم کو دو صفر سے شکست دے دی ، ڈیرہ غازی خان ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ اس میچ میں حجاب خان اور صائمہ نے ایک ایک گول کیا۔

ڈیرہ غازی خان ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ پول بی (گرلز) کے مقابلے میں خانیوال خطرناک اور ڈیرہ غازی خان کے درمیان ہونے والا میچ صفر صفر سے ڈرا ہو گیا۔

پول اے (بوائز) کا پہلا میچ بہاول پور نواب اور رحیم یار خان یاران کی ٹیموں کے درمیان ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں کھیلا گیا، جو دو دو گول سے ڈرا ہو گیا۔

بہاول پور نواب کی طرف سے سہیل اور حماد نے ایک ایک گول کیا جب کہ رحیم یار خان یاران کہ طرف سے ذوالفضل اور احمد نور نے ایک ایک گول کیا۔

پول اے (بوائز ) کے دوسرے میچ میں بہاول نگر برق رفتار کی ٹیم نے بہاول پور براق کو صفر کے مقابلے میں دس گول سے شکست دے دی۔

حیدر اسٹیڈیم بہاول نگر میں منعقدہ اس میچ میں فاتح ٹیم کی طرف سے نعمان نے دو، شاہ زیب اور ریحان نے چار چار  گول کیے۔

پول اے (بوائز) کے تیسرے میچ میں وہاڑی کھلاڑی کی ٹیم نے لودھراں جواں کو دو صفر سے شکست دے دی۔

ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں منعقدہ اس میچ میں فاتح ٹیم کی طرف سے اسداللہ اور علی اکبر نے ایک ایک گول کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button