Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے آم کی فصل پر اثرات کے موضوع پر اجلاس

ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلی کے آم کی فصل پر اثرات کے موضوع پر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)نے کی۔اس میٹنگ میں 100 سے زائد مینگو گروورز اور زرعی سائنسدانوں نے شرکت کی۔

جس میں ام کی فصل کو موسمیاتی اثرات سے بچاؤ کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمی تبدیلیوں کے اثرات آم کی فصل کو شدید متاثر کر رہے ہیں۔

اس کے لئے ایک ڈیٹا بیس ڈیویلپ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس ڈیٹا بیس پر مزید ریسرچ کرنے والے موسمی تغیرات سے نبرد آزما ہو سکیں۔

مزید اس سلسلے میں اکیڈمی اور گروورز کو ایک دوسرے کے ساتھ روابط بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ اس مسئلے پر جلد از جلد قابو پایا جا سکے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان عبدالغفار گریوال نے موسمیاتی تبدیلیوں کے ام پر اثرات پر تفصیلی بریفنگ دی اور اقدامات تجویز کیے۔

مینگو گروورز ملک ظفر مہے نے موسمیاتی تبدیلی کو آم کے لیے خطرہ قرار دیا۔سید عابد امام نے بطور مہمان خصوصی میٹنگ میں شرکت کی، اور اس بات پر زور دیا کہ زرعی جامعہ ملتان گروورز کو ساتھ لے کر چلے تاکہ مینگو گروورز بھی ریسرچ سے فوائد حاصل کر سکیں ۔

ڈائریکٹر زراعت توسیع ملتان شہزاد صابر نے شرکاء کو بتایا کہ اس موسم کی وجہ سے پھل کے ساتھ ساتھ پودے اور نئی شاخیں بھی متاثر ہورہی ہیں۔

آخر میں وائس چانسلر زرعی جامعہ ملتان نے مینگو گروورز کی طرف سے دی گئی تجاویز پر فوری عمل درآمد کے لئے متعلقہ شعبہ جات کو ہدایت جاری کی، اور اس کی تفصیل بھی شئیر کرنے کا وعدہ کیا۔

اس میٹنگ میں محمد طارق ملک سید زاہد حسین گردیزی پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر مبشر مھدی، مظفر حیات خاکوانی،نعمان حمید ڈوگر، سید ابراہیم بخاری، ملک جہاں زیب، آصف اقبال،رانا آصف حیات ٹیپو، میڈم رابعہ سلطان، رانا عباس ماجد خان، سردار شفیق حیدر لغاری،ملک احمد وزیر گل، ڈاکٹر عابد حسین سمیت دیگر مینگو گروور اور زرعی سائنسدانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button