Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کسٹمر سروس سینٹر سوئی گیس کے صارفین کی سہولیات کے لیے بنایا گیا ہے : جواد خاکوانی

سوئی نادرن گیس ڈسٹری بیوشن کے جنرل مینجر جواد احمد خان خاکوانی نے کہا ہے کہ کسٹمر سروس سینٹر سوئی گیس کے صارفین کی سہولیات کے لیے بنایا گیا ہے، اب تمام شکایات پوری طور پر دور کی جائیں گی، اب صارفین کو دفتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سوئی گیس ڈسٹری بیوشن کسٹمر سروس سینٹر کا معائنہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر موجود صارفین کی شکایات فوری دور کی اور کسٹمر سروس سینٹر کے افسران کو ہدایت کی کہ صارفین کی شکایات جلد سے جلد حل کی جائیں۔

اس موقع پر انچارج کسٹمر سروس سینٹر منیب قریشی، عرفان سید اور سیکورٹی انچارج سیف الرحمن خان اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button