Breaking NewsEducationتازہ ترین
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظائف لینے والے طلباء کےلئے بڑی خبر

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظائف سے مستفید ہونے والے طلباء کو داخلہ سلپ جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ بی آئی ایس وظائف لینے والے وہ طلبا جو 5ویں جماعت سے پاس ہوکر مڈل یا ہائی سکول میں داخلہ لے چکے ہیں یا کچی سے 12جماعت میں طلباء نے اپنا سکول تبدیل کرلیا ہو یا کسی دوسرے سکول میں چلے گئے ہوں، ان کو اطلاع دی جاتی ہے جس سکول میں داخلہ لیا ہےاس کا داخلہ تصدیقی سلپ یا لیٹر بنو کر بینظر انکم سپورٹ پروگرام آفس میں جمع کرائیں تاکہ ریکارڈ میں درستگی ہوسکے، اور وظیفہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے۔
تصدیقی لیٹر جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جون مقرر کی گئی ہے ، جس کے بعد ان طلباء کا وظیفہ روک لیا جائے گا۔