Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

شہر اولیاء کے باسیوں کیلئے پینے کے صاف پانی کی سہولت فراہمی بارے اچھی خبر

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے بتایا کہ ملتان میں پنجاب آب پاک اتھارٹی یونیسیف کے اشتراک سے 29 نان فنکشنل واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال کرے گی۔

یہ بات انہوں پنجاب آب پاک اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام مرتضیٰ کی ملاقات میں بتائی۔

سکولوں میں 100,واسا کے65, کارپوریشن کے 56 واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال ہیں۔ تمام واٹر پلانٹس کے اوپر فلٹر تبدیلی بارے تاریخ مدت لکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صاف پانی کی فراہمی سے بیماریوں کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ صاف پانی زندگی ہے، اس کی فراہمی ہر شہری تک یقینی بنا رہے ہیں۔

پنجاب آب پاک اتھارٹی نے پیپر ورک شروع کردیا ہے۔3 ماہ میں 29واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کردیا جائے گا۔

اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button