Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکول اساتذہ کےلئے بڑی خوشخبری

محکمہ سکولز نے جنرل کیڈر کی 90خواتین اساتذہ کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی ۔
اس سلسلے میں جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر وزیر اعلیٰ نے90خواتین اساتذہ کو مستقل بنیادوں پر ڈی ای او، سی ای او اور سبجیکٹ سپیسلسٹ گریڈ 19 پر ترقی دے دی ہے، اور ان کو فوری طور پر چارج سنبھالنے کی ہدایت کی ہے ۔
علاوہ ازیں صوبے بھر کے 168سکول اساتذہ کو گریڈ 19میں ترقی دے دی ۔
جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ 30 مارچ کو ہونے والے سلیکشن بورڈ اجلاس کی سفارشات پر پنجاب کے سکولوں کے 168 اساتذہ کو گریڈ 19 میں ترقی دی جاتی ہے ، اور انکو نئی جگہ جارچ سنبھالنے کی ہدایت کی جاتی ہے ۔