برسوں سے ترقی کو ترستے ہوئے اساتذہ کے لئے خوشخبری

محکمہ سکولز میں 20 سے 25 سال سے ترقی کے منتظر جو ریٹائرمنٹ کے قریب خواہش پوری ہونے والی ہے ۔
جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ ایسے اساتذہ موجود ہیں ، جن کی سروس کو 20 سے 25 سال ہوگئے ہیں ، مگر ان کو ترقی نہیں ملی، ان کی 10 سے 15 سال کی اے سی آر مکمل نہیں ہیں، وہ ریٹائرڈ ہونے والے ہیں یا دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔
اب اعلیٰ حکام سے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ ایسے اساتذہ کو پنجاب بھر کے تین لاکھ اساتذہ کیلئے اچھی خبر، محکمہ تعلیم نے پرموشن پالیسی میں نرمی کردی۔
اب اساتذہ کو پرموشن کیلئے تمام سروس کی اے سی آر جمع نہیں کرانا پڑیں گی۔پرموشن کیلئے صرف آخری پانچ سال کی اے سی آر جمع کروانا ہونگی۔
ہزاروں اساتذہ کی ترقیاں پچیس، پچس سال سے التواء کا شکار ہیں۔
سینکڑوں اساتذہ سست پرموشن سسٹم کے باعث ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق پالیسی میں نرمی سے اساتذہ کو بروقت ترقیاں مل سکیں گی۔