Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

موسم میں بہتری کے سبب پاک ویسٹ انڈیز میچ بروقت شروع ہونے کا امکان

کرکٹ اسٹیڈیم میں چھائی دھند میں تیزی سے کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان میں جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دورسے روز کے کھیل کا آغاز کب ہوگا، ہر ایک کے ذہن میں یہ سوال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان ٹیسٹ: پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا لئے

صورتحال یہ ہے کہ ملتان میں علی الصبح بہت زیادہ دھند تھی جو ساڑھے 7 بجے تک چھائی رہی، اس کے بعد کمی ہوئی لیکن 8 بجکر 10 منٹ سے کچھ زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔اسی وقت سورج کی روشنی بھی غالب آنا شروع ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ہر ٹیم ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اُٹھاتی ہے، میچ 3 دن میں ختم ہوسکتا ہے ، محمد رضوان سپن ٹریک کی حمایت میں سامنے آگئے

امکان ہے کہ آج شیڈول کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کل جتنا متاثر نہیں ہوگا۔شیڈول کے مطابق ساڑھے 9 بجے بھی شروع ہوسکتا ہے لیکن اس میں اگر تاخیر بھی ہوئی تو زیادہ نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
میچ کا کوئی پریشر نہیں، پلان کے مطابق کھیل جاری رہے گا۔ جے ڈین سیلز

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان 4 وکٹ پر 143 رنز سے اننگ شروع کرے گا۔رضوان 51 اور سعود شکیل 56 سے اننگ شروع کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button