Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

محکمہ تعلیم سمیت تمام ڈیپارٹمنٹس کے مسیحی ملازمین کو 25 دسمبر سے قبل تنخواہیں جاری کرنے کا حکم

حکومت نے محکمہ تعلیم سمیت تمام شعبوں کے مسیحی ملازمین کو فوری طور پر تنخواہیں دینے کا حکم دیا ہے۔

جاری مراسلے میں ضلعی اکاؤنٹ افیسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی حکومت میں کام کرنے والے مسیحی سرکاری ملازمین و ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ماہ رواں کی بیس تاریخ تک ادا کر دی جائے تاکہ وہ کرسمس کی تیاریاں کر سکیں، البتہ باقی تمام ملازمین کو تنخواہیں/پنشن معمول کے مطابق مہینے کے اختتام پر اکاؤنٹس میں منتقل کی جائیں گی۔

اس ماہ اکاؤنٹ آفیسز میں دو پے رول چلیں گے، ایک پندرہ یا سول دسمبر کو اور دوسرا بائیس تک چلایا جائے گا، محکمہ خزانہ نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button