Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے ۔۔۔ایمرسن اور یو ای ٹی ملتان میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کی سمر ی منظور

ملتان کی2 جامعات سمیت صوبے کی چار یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

صوبے کی چار یونیورسٹیاں اس وقت بغیر وائس چانسلر سے چل رہی ہیں، جس کی وجہ سے تعلیمی نقصان ہورہا تھا ۔

اب گورنر نے سرچ کمیٹی کے سفارش کردہ چار ناموں کی منظوری دے دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق میرٹ کے مطابق پہلے نمبر پر موجود امیدواروں کو ہی وائس چانسلر تعینات کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے، جس کے مطابق ایمرسن یونیورسٹی ملتان کےلئے پروفیسر ڈاکٹر رمضان گجر ، نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی کےلئے یوای ٹی کے ڈین آف الیکٹریکل پروفیسر ڈاکٹر کامران، ساہیوال کےلئے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال، اور سرگودھا یونیورسٹی کےلئے پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کو تعینات کرنے کی سمری منظور کی گئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری اس وقت دوبارہ سی ایم آفس میں  آگئی ہے جہاں سے آئندہ 24 گھنٹوں میں چیف سیکرٹری، اور پھر ایچ ای ڈی پہنچ جائے گی ۔

جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button