Breaking NewsNationalتازہ ترین

گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر بلیغ الرحمان کی جانب سے چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری ہونے سے صوبائی کابینہ غیر فعال ہو گئی۔

گورنر پنجاب نے وزیر اعلٰی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب کے وزیر اعلٰی چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گورنر پنجاب کی جانب سے ٹوئٹر پر نوٹیفیکیشن شیئر کرتے ہوئے کہا گیا کہ چونکہ وزیر اعلٰی پنجاب نے مقررہ دن اور وقت پر اعتماد کا ووٹ لینے سے گریز کیا، لہذا انہیں ڈی نوٹیفائی کیا جاتا ہے۔

یقین ہے وزیراعلٰی کو اراکین اسمبلی کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں، وزیر اعلٰی کو آرٹیکل 130 (7) کے تحت ڈی نوٹیفائی کیا گیا، اس نوٹیفکیشن کے بعد پنجاب کابینہ ختم ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پرویزالہیٰ نئے قائد ایوان کے انتخاب تک عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔

جبکہ وزیر اعلٰی پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے پر تحریک انصاف نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی کاروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، صدر مملکت کو ریفرنس بھیجا جائے گا۔

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کا وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفیکیشن کرنے کے نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی حیثئت نہیں ہے، پرویز الہیٰ اور صوبائی کابینہ بدستور اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی، گورنر کے خلاف ریفرنس صدر کو بھیجا جائیگا اور ان کو عہدے سے ہٹانے کی کاروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے اے آر وائی نیوز سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب گورنر کیخلاف کاروائی ضرور ہو گی، پاکستان میں آئین کی حکومت ہے کسی شخص کی حکومت نہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں