Breaking NewsEducationتازہ ترین

یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی خالی سٹیوں کا نوٹس

چانسلر وگورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر زکی خالی سٹیوں کا نوٹس لے لیا۔

تفصیل کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا پبلک سیکٹر جامعات میں وائس چانسلرز کی خالی آسامیوں کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامی محکموں کو 6 ماہ قبل تعیناتی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

گورنر پنجاب نے اس حوالے سے متعلقہ انتظامی محکموں کا مراسلہ ارسال کر دیا ، جس میں محمد بلیغ الرحمان نےپبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، اور کہا کہ وائس چانسلر کی آسامیوں پر بروقت تقرری جامعات میں تعلیمی، انتظامی امور کو مؤثر طور پر چلانے کے لیے ضروری ہے وائس چانسلرز کی مدت ختم ہونے سے 6 ماہ قبل ریگولر وائس چانسلرز کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا جائے۔

تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں ہے ۔

یونیورسٹیوں کے امور میں بہتری کے لیے وائس چانسلرز کانفرنس کا انعقاد جلد کیا جائے گا، یونیورسٹیوں میں ماحولیات کے حوالے سے کام کرنے کے لیے کنسورشیم بنا رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں