Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پھر ہاتھ ہوگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سرکاری سکولوں کے اساتذہ اور ملازمین کو آئندہ تنخواہ میں خصوصی الاؤنس نہیں ملے گا

محکمہ خزانہ کی جانب سے اسپیشل الاؤنس کی ادائیگی کا مخصوص کوڈ جاری نہ ہونے کے باعث سرکاری اساتذہ و ملازمین کو جولائی کی تنخواہوں میں ادائیگی ممکن نہیں ہوگی، جس کے باعث صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین پریشانی سے دوچار ہیں۔

ذرائع کےمطابق وفاق کی طرز پر اسپیشل الاؤنس کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے باوجود تنخواہوں میں اضافہ نہیں لگایا گیا۔

وفاقی ملازمین یکم مارچ سے الاؤنس لے رہے ہیں، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے احکامات جاری ہونے کے باوجود اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نے الاؤنس کی ادائیگی کے لیے مخصوص کوڈ تا حال جاری نہیں کیا۔

سپیشل الاؤنس کی ادائیگی کا مخصوص کوڈ جاری نہ ہونے کے باعث سرکاری اساتذہ و ملازمین کو جولائی کی تنخواہوں میں ادائیگی ممکن نہیں ہوسکے گی.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button